سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ ہم نے نہیں نگران حکومت نےکیا تھا،خورشید شاہ

0 101

قومی اسمبلی میں صوبوں کی زمینوں کی الاٹمنٹ پر بحث کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن خورشید شاہ نےکہا کہ سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ ہم نے نہیں نگران حکومت نے کیا تھا، سندھ میں پہلے ہی پانی کی قلت ہے،لاکھوں ایکڑ زمین آباد کرنےکے لیے پانی کہاں سے آئےگا؟ آپ فیصلہ کرلیں کہ 48 لاکھ ایکڑ زمین چاہیے یا پاکستان؟

اس موقع پر وفاقی وزیر آبی وسائل مصدق ملک نے جواب دیا کہ اگر زمین دینے کا فیصلہ آپ نے نہیں کیا ہے تو فیصلہ واپس لے لیں،آپ زمینیں دے بھی رہے ہیں ، واپس بھی نہیں لے رہے اور اعتراض بھی کر رہے ہیں، سندھ حکومت کے پاس فیصلہ واپس لینے کا اختیار ہے، فیصلہ کریں یہ گفتگو ہی ختم ہوجائےگی۔

وفاقی وزیر کے جواب سے بڑا مایوس ہوا ہوں، سوال کچھ اور ہوا اور جواب کچھ اور دیا گیا، پانی کی قلت پر وفاقی وزیر کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.