خیبرپختونخوا،محکمہ تعلیم نےاساتذہ کیلیے ای- ٹرانسفر پالیسی کا اجرا کردیا

0 120

صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان تراکئی نے ای ٹرانسفر پالیسی کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج سے نو ستمبر تک خالی آسامیاں ای ٹرانسفر پورٹل پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی جانب سے اپلوڈ ہو جائیں گی اور اساتذہ 10 ستمبر سے 20 ستمبر تک آن لائن اپلائی کریں گے۔

متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز 21 ستمبر سے 24 ستمبر تک درخواستوں کی ویریفکیشن کریں گے اور 26 ستمبر کو آخری میرٹ لسٹ اپلوڈ ہو جائے گی جس کے بعد 27 ستمبر کو آن لائن ٹرانسفر آرڈرز جاری کر دیے جائیں گے۔

صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ آج کے بعد تمام تبادلے ای-ٹرانسفر پالیسی کے تحت سال میں صرف ایک دفعہ گرمیوں کی چھٹیوں میں ہوا کریں گے۔ اساتذہ مشتہر شدہ خالی آسامیوں کے لیے آن لائن اپلائی کریں گے اور متعلقہ فورم سے منظوری کے بعد میرٹ پر ان کے تبادلے ہوں گے۔

وزیرتعلیم کے مطابق اس میں نہ کسی قسم کی سفارش کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی دفاتر کے چکر لگانے ہوں گے۔ اس عمل کی وجہ سے اساتذہ تمام تر توجہ درس و تدریس کو دیں گے اور گھر بیٹھے ہی میرٹ پر ان کا تبادلہ ہوگا۔

فیصل خان ترکئی نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ میں ای-ٹرانسفر کے تمام پراسس کی خود نگرانی کروں گا اور میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ای-ٹرانسفر پالیسی کے تحت مختلف انڈیکیٹرز رکھے گئے ہیں اور ان کے اپنے نمبر ہیں جو استاد میرٹ میں ہائی ہوگا اس کا تبادلہ متعلقہ سکول میں کیا جائے گا اور اب کے بعد مینولی تمام تبادلے محکمہ تعلیم میں مکمل طور پر بند ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈائریکٹریٹ اور سیکرٹیریٹ لیول پر ای ٹرانسفر پالیسی کے لیے فوکل پرسن نامزد ہوں گے جو تمام کارروائی کی نگرانی کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.