سی ٹی ڈی کی ساہیوال میں کارروائی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد گرفتار

0 112

سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں فریدیہ پارک کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق امان اللہ نامی گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان فتنہ الخوارج سے ہے، دہشت گرد کے قبضے سے مذہبی منافرت پھیلانے والے لٹریچر برآمد ہوئے۔

گرفتار دہشت گرد سے ریاست پاکستان، حکومت پاکستان اور پاک آرمی کے خلاف نفرت انگیز مواد اور کتابیں بھی برآمد ہوئیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.