ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

0 119

دہشت گردی کے خلاف کئے جانے والے اقدامات، داخلی سلامتی اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر آج دن دو بج کر پندرہ منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ پریس کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف کئے جانے والے اقدامات، داخلی سلامتی اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ پریس کانفرنس میں پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ عزم استحکام کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے، عزم استحکام فوجی آپریشن نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ایک مربوط مہم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.