اسلام آباد میں تھانوں میں بند موٹرسائیکلیں فروخت کرنے میں ملوث دو اہلکار نوکری سے برطرف

0 112

اسلام آباد میں تھانوں میں بند موٹرسائیکلیں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا جس پر موٹرسائیکلوں کی فروخت میں ملوث دو اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دوران انکوائری پولیس اہلکاروں پر الزامات ثابت ہوئے جس پر تھانہ ترنول کا مال خانہ محرر حق نواز اور کمپیوٹر آپریٹر مقبول شاہ کو برطرف کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے ساٹھ کے قریب موٹر سائیکلیں فروخت کیں جبکہ مال خانہ محرر کرپشن اور خورد برد میں بھی ملوث پایا گیا جس پر ایس ایس پی کی جانب سے برطرفی کے احکامات جاری کیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.