شہر کی سڑکیں تباہ، پیپلز پارٹی صرف لوٹ مار کرنے آتی ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی

0 111

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کی خستہ حالی پر سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف لوٹ مارکرنے اقتدار میں آتی ہے۔

کراچی وہ بدقسمت شہر ہے جہاں فارم 47 کے نمائندگان قابض ہیں، اس بدقسمت شہر کی سڑکیں ایسی بنائی جاتی ہیں جو تباہ ہو جائیں، بارش کے دوران سڑکیں بہہ جاتی ہیں۔

شہرِ قائد کا ہر منصوبہ 6 سے 8 سال تک کی تاخیر کا شکار ہو جاتا ہے، اورنج لائن کا منصوبہ 6 سال تک بنتا رہا، بی آر ٹی ریڈ لائن کے نام پر یونیورسٹی روڈ کو کھود دیا گیا جبکہ ریڈ لائن کا منصوبہ شہریوں کے لیے وبالِ جان بن چکا ہے۔

منعم ظفر نے میئر کراچی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب سے پوچھا جائے کہ وہ کیا کام کرتے رہےہیں؟ پیپلز پارٹی صرف لوٹ مارکرنے آتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.