جلسے جلوس سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے، عظمیٰ بخاری

0 77

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسہ جلوس سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے۔

خیبر پختونخوا کی بدقسمتی ہے کہ اسے بانی پی ٹی آئی جیسے حکمران مل گئے، کے پی کے لوگوں کے مقدر میں شاید جلسہ جلوس لکھ دیا گیا ہے، آج پھر یہ لوگ اسلام آباد میں تماشا کرنے جا رہے ہیں لیکن جلسہ جلوس سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کی حکومت پر تنقید کے حوالے سے سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان ہمارے بڑے ہیں، ان کی بات پر رد عمل نہیں دیں گے۔

ڈی جی خان کے حالات بہت زیادہ بہتر نہیں ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی جی خان کا دورہ کرکے نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا، بہت سارے لوگوں کو نیوٹریشن پروگرام پر بھی اعتراض ہے، اپنا گھر اپنی چھت پروگرام بھی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے شہریوں کے لیے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.