پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بِلا اشتعال جارحیت، فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 طالبان ہلاک

0 110

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی،افغان طالبان کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ 7 ستمبر کی صبح کی گئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں، فورسز کی جوابی فائرنگ سے 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ہلاک ہونے والے افغان طالبان میں 2 اہم کمانڈر خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.