کراچی سپرہائی وے سبزی منڈی پر نالے میں گیس بھرنے سے دھماکا

0 121

کراچی سپرہائی وے سبزی منڈی میں نالے میں گیس بھرجانے کے سبب دھماکا ہوگیا۔کراچی کے علاقے سبزی منڈی میں دھماکا ہوا ہے جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

دھماکے کے فوری بعد جائے وقوع پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور انہوں نے شواہد جمع کرنے کے بعد اسے نالے میں گیس بھرجانے کا دھماکا قرار دیا۔پولیس کے مطابق دھماکے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے سبب گاڑی اور موٹر سائیکلیوں کو نقصان پہنچا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.