اسلام آباد جلسہ،کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کیخلاف پی ٹی آئی کا قانونی کارروائی کا فیصلہ

0 118

اسلام آباد جلسے میں کارکنوں پر لاٹھی چارج اور آنسوگیس کے استعمال کے خلاف پی ٹی آئی نے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے کہا کہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، جلسہ ہمارا آئینی اور جمہوری حق تھا۔ حواس باختہ حکومت نے ہمیں آئینی وجمہوری حق سے محروم رکھنے کی کوشش کی۔

انہوں نےکہا کہ جو بھی پامالی ہوئی ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے، متعین راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں اور کارکنوں پر شیلنگ کی گئی اور لاٹھیاں برسائی گئیں، جعلی حکومت فسطائیت کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے قانونی کارروائی کے لیے لیگل ٹیم کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.