خیبرپختونخوا دہشتگردوں کی جگہ ہے جسے چھپنا ہے وہاں جا کر چھپ جائے، عظمی بخاری

0 113

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ خیبرپختونخوا (کے پی) دہشتگردوں کے چھپنے کی جگہ ہے جسے چھپنا ہے وہاں جا کر چھپ جائے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے گزارش ہے کہ کے پی کے میں زرتاج گل دہشتگرد ہے جس کو وہاں پناہ دی گئی ہے۔ ان سب کا ایکشن کیوں نہیں لیا جارہا۔ پشاور ہائی کورٹ کو اس پر ایکشن لینا چاہیے۔ میں صوبوں میں لڑائی نہیں چاہتی ہوں وہاں بھی پاکستانی ہیں۔

ایف آئی اے میں کیپیسٹی ہی موجود نہیں ہے، سارے دہشت گرد جلسے میں موجود تھے۔ ان کی نیت ہی نہیں تھی۔ میرا کیس صرف میرا نہیں یہ قوم کی سب خواتین کے بارے میں ہے۔ جن جن اکاؤنٹس سے یہ گند اپ لوڈ ہوتا ہے انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

یہ ابھی تک مواد ڈیلیٹ بھی نہیں کروا سکے۔ ایف آئی اے پھر ٹائم لے کر نکل گیا۔ اس ملک میں اگر کسی ایپ کو سنبھال نہیں پا رہے تو اس ایپ کو ہی بند کردیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.