پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کی بازیابی کیلیے آئی جی اسلام آباد فوری ہائیکورٹ طلب

0 115

پی ٹی آئی رہنما اور وکیل شعیب شاہین کی بازیابی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو دوپہر ڈھائی بجے طلب کر لیا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے شعیب شاہین کے بھائی عمیر بلوچ کی درخواست پر حکم جاری کیا۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور ایس ایچ او کو بھی طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایڈووکیٹ شعیب شاہین کو کل پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.