روہڑی کے قریب سرسید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں

0 112

روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب سرسید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق روہڑی کے قریب سر سید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرین سروس معطل ہوگئی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار سر سید ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی، متاثرہ ٹریک کی جلد بحالی کیلئے ریسکیو آپریشن شرع کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.