بنگلادیش میں پہلی بار قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی منائی گئی

0 105

بانی پاکستان محمد علی جناح کی 76 ویں برسی پر ڈھاکا کے نیشنل پریس کلب میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نہ ہوتے تو پاکستان نہ بنتا اور نہ ہی بنگلادیش وجود میں آتا، بنگلادیش کو پاکستان اور چین کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دینا چاہیے۔

تقریب میں قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا اور قائد اعظم پر لکھی گئی ایک نظم بھی پڑھی گئی۔

بنگلا دیش میں زیر تعلیم دو پاکستان طلبا نے گیت گاکر قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.