ہمارے ارکان کو ڈرا دھمکا کر ساتھ ملانے سے ہی ان کے نمبرز پورے ہوسکتے ہیں، سلمان اکرم

0 53

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے ارکان کو ڈرا دھمکا کر اپنے ساتھ ملایا تو ان کے پارلیمنٹ میں نمبرز پورے ہوں گے، حکومت دھونس اور جبر سے ہی نمبر پورے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر طریقے سے سپریم کورٹ کو مغلوب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 10 اراکین اسمبلی کو 9 ستمبر کی شب پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے گرفتار کیا گیا تھا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سارجنٹ قومی اسمبلی اور 4 سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا تھا۔

گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار 10 ارکان کے لاجز کو سب جیل قرار دے دیا جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.