گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نےلاہور میں دفاع وطن کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر 9 مئی کے واقعات میں بانی پی ٹی ملوث تھے تو ان اور ان کے حواریوں کا کیس فوجی عدالت میں چلنا چاہیے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں سوشل میڈیا نوجوان نسل کو گمراہ کر رہا ہے، سزا اور جزا کے بغیر ایسے واقعات نہیں رکیں گے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ کسی ملک کی 29 چھاؤنیوں پر ایک ہی روز کیسے حملہ ہو سکتا ہے، کیا عسکری اداروں پر حملے کرنا اورغلط بیانیہ بنانا درست ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی مجرم کو انسانی حقوق کے نام پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔سیمینار سے سہیل وڑائچ ، حورالعین اور دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا۔