کراچی میں عید میلاد النبیؐ کے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

0 112

کراچی میں منگل کو 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے باعث ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی گلیاں بند ہوں گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایم آرکیانی چوک سے ٹریفک کوکورٹ روڈ چورنگی موڑا جائے گا اورایمپریس مارکیٹ سے ٹریفک کو زیب النساء اسٹریٹ موڑاجائےگا۔

اس کے علاوہ شارع لیاقت آنے والے ٹریفک کو آرام باغ لائٹ سگنل سے شاہین کمپلیکس موڑا جائےگا۔

یونیورسٹی روڈ سے آنے والے ٹریفک کو جیل فلائی اوور سے کشمیر روڈ بھیجاجائےگا جب کہ پیپلز چورنگی آنے والے ٹریفک کو شارع قائدین یاکوریڈور 3 سے صدر کی جانب موڑا جائے گا۔

دوسری جانب گرو مندر سے ایم اے جناح روڈ آنے والی ٹریفک کو سینٹرل جیل کی جانب موڑا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.