میوزک پر افغان حکومت کی پالیسی کی وجہ سے قونصل جنرل قومی ترانے پرکھڑے نہیں ہوئے،علی امین

0 68

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں میڈیا سےگفتگو میں کہا ہےکہ قومی ترانےکے واقعے پر افغان حکومت کی وضاحت سامنے آگئی ہے انہیں کچھ کہنےکی ضرورت نہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے افغان قونصل جنرل نے مؤقف دے دیا ہے، ایسی کوئی بات نہیں کہ وہ ہمارے قومی ترانےکی عزت نہیں کرتے، میوزک کے بارے میں افغان حکومت کی پالیسی ہے، جس کی وجہ سے وہ کھڑے نہیں ہوئے۔

علی امین گنڈاپورکا کہناتھا کہ قبائلی اضلاع میں جرگہ نظام بحال ہوگا، ادارے اور پولیس جرگے کے ساتھ مل کر امن وامان قائم کرنے میں کردارادا کریں گے، ہم قبائلی علاقوں کے حالات سے غافل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور جلسےکی بھر پور تیاریاں جاری ہیں، جو بھی ہوگا آگے پتہ چلےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.