کینیڈا میں سکھوں کے جلوس میں اندرا گاندھی کے قتل کی منظر کشی

فلوٹ پر اندرا گاندھی کا مجسمہ خون میں لت پت ساڑھی پہنے ہوئے دکھایا گیا

0 91

برامپٹن (شوریٰ نیوز)کینیڈا میں سکھوں کے جلوس میں اندرا گاندھی کے قتل کی منظر کشی ،فلوٹ پر اندرا گاندھی کا مجسمہ خون میں لت پت ساڑھی پہنے ہوئے دکھایا گیا،انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کینیڈا میں خالصتان تحریک کے حامی سکھوں کے ایک جلوس میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کا جشن منانے اور اس کی منظر کشی کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اعتراض کیا ہے۔آپریشن بلیو سٹار کی 39ویں برسی (6 جون) سے چند روز قبل کینیڈا کے شہر برامپٹن میں سکھ برادری کی جانب سے پانچ کلومیٹر طویل جلوس نکالا گیا۔اس جلوس کے دوران اندرا گاندھی کے قتل کی منظر کشی (ٹیبلو) چلتی گاڑی پر پیش کیی گئی تھی۔ 31 اکتوبر 1984 کو اس وقت کی انڈین وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے دو سکھ سکیورٹی اہلکاروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔جون 1984 میں انڈین فوج نے امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سکھ انتہا پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کی تھی۔کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسندوں نے اس واقعے پر ایک خاکہ (ٹیبلو) بنایا تھا۔ انڈیا نے اس واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔کینیڈا میں نکلنے والے جلوس میں کیا ہوا؟ چار جون کو برامپٹن میں خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے پانچ کلومیٹر طویل جلوس نکالا گیا۔جس میں ایک فلوٹ پر اندرا گاندھی کا ایک مجسمہ خون میں لت پت ساڑھی پہنے ہوئے پیش کیا گیا تھا جبکہ دو سکھ نوجوانوں کے مجسمے اندرا گاندھی کے پتلے کی طرف بندوق تانے ہوئے دکھائے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.