سیاسی جلسے میں وقت کی اونچ نیچ ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی وزیر

0 112

وزیرخوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ 3 سے 6 بجے تک جلسے کا وقت دینا مزاق ہے یہ سیاسی جلسہ ہے اور وقت کی اونچ نیچ ہوسکتی ہے۔

ظاہر شاہ نے کہا کہ پنجاب کی جعلی حکومت ایک بار پھر انتشار پھیلانے کی کوشش میں ہے اور ہمارے پرامن جلسے کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں پر کسی صورت شیلنگ یا لاٹھی چارج برداشت نہیں کیا جائے گا ہم بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارا جلسہ پر امن ہوگا اور وزیراعلٰی کے پی ہزاروں کارکنوں پر مشتمل قافلے کی قیادت کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.