کے الیکٹرک دفتر کے باہر احتجاج، مظاہرین نے باہر کھڑی موٹرسائیکلوں کو نذرآتش کر دیا

0 124

نارتھ ناظم آباد میں بجلی کے ستائے شہریوں نے کے الیکٹرک کے دفتر کا رخ کرلیا احتجاجی مظاہرین نے کے الیکٹرک کے دفتر کا گھیراؤ کیا اور باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کردیا۔

نارتھ ناظم آباد میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف چالیس سے پچاس بچوں نے کے الیکٹرک دفتر کا گھیراؤ کر لیا اور دفتر پر پتھراؤ کیا مشتعل لڑکوں نے کے الیکٹرک دفتر کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں تین موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا ۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں لڑکوں اور بچوں کی بڑی تعداد تھی مشتعل افراد نے مظاہرے کے دوران ایک موٹر سائیکل کو آگ لگا دی،اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کردیا گیا اب صورت حال کنٹرول میں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.