ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

0 104

پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا۔

عمر ایوب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ ہمارے فیڈرل بیورو آف ریونیو کی قابلیت تو دیکھیں، ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا۔

میرے والد کا گزشتہ برس انتقال ہوا تھا۔ نکمے افسران کی ٹیم! کم از کم مرحومین کو تو سکون سے رہنے دو ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.