پی ٹی آئی آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے،رؤف حسن

0 107

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت ناگزیر قرار دے دی۔

ایک انٹرویو میں رؤف حسن کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت ناگزیر ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے دروازے بند، علی امین کے بیان پر معافی مانگنے والے بزدل ہیں: عمران خان

خیال رہے کہ کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند کردیے، پارٹی کو بھی ہدایت کردی ہے کہ اب اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات نہیں کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.