تاجروں کا توانائی پلان کیلئے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد

بجلی بچانے کیلئےکاروبار قطعی طور پر بند نہیں کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران

0 79

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)تاجروںکا توانائی پلان کیلئے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد ، بجلی بچانے کیلیے کاروبار قطعی طور پر بند نہیں کریں گے،آ تاجروں نے حکومت کے اعلان کردہ توانائی بچت اعلان کے تحت رات 8بجے مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی بچانے کیلیے کاروبار قطعی طور پر بند نہیں کریں گے۔آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ،سیکرٹری و کنونیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری، بہارہ کہو مرکزی تاجر یونین کے مرکزی صدر راجہ زاہد دھنیال،جی ایٹ مرکز کے صدر راجہ خرم نیاز آئی ایٹ مرکز کے صدر راجہ فیاض گل اور سٹیل مارکیٹ کے صدر عرفان چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مختلف اوقات میں اس سے قبل بھی حکومت رات آٹھ بجے دکانیں بند کرانے کی کوشش کر چکی ہے لیکن ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، پیک آورز میں بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کو تقریباً چھ سو ارب روپے کا نقصان ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.