فرنچ اوپن ٹینس ،ایگا شیوٹک نے دوسری بار ٹائٹل جیت لیا

فائنل میں ایگا شیوٹک نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا کو شکست دی

0 116

پیرس (شوریٰ نیوز) فرنچ اوپن ٹینس ،ایگا شیوٹک نے دوسری بار ٹائٹل جیت لیا،فائنل میں ایگا شیوٹک نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا کو شکست دی، پولینڈ کی ٹینس سٹار ایگا شیوٹک نے مسلسل دوسری بار فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیاپیرس میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں ایگا شیوٹک نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کیا۔فائنل معرکے میں فاتح ٹینس سٹار نے کیرولینا موچووا کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 2-6 ، 7-5 اور 4-6 سے کامیابی سمیٹی۔خیال رہے کہ ایگا شیوٹک نے 2020 اور 2022 میں بھی فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا اور وہ مجموعی طور پر 4 گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.