مویشی منڈیوں میں جلسے کی اجازت دیکر یہ انسانیت کی تذلیل کرتے ہیں،علیمہ خان

0 105

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میںکہا ہے کہ مویشی منڈیوں میں جلسے کی اجازت دے کر یہ انسانیت کی تذلیل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آئینی ترمیم کرکے یہ آئین کو معطل کرنا چاہتے ہیں، ہمیں جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کےلیے گھروں سے نکلنا ہے،مویشی منڈیوں میں جلسے کی اجازت دے کر یہ انسانیت کی تذلیل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ کرتے ہیں یہ بتیاں بند کردیتے ہیں، راستے بند کردیتے ہیں، یہ ہر جلسے کی اجازت کسی نہ کسی مویشی منڈی کی دیتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.