وزیراعظم کی نیویارک میں امریکی صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

0 101

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک سربراہان حکومت کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے کے دوران وزیر اعظم سے امریکی صدر جو بائیڈن نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جو بائیڈن کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

خیال رہےکہ وزیراعظم شہبازشریف امریکا کا دورہ مکمل کر کے برطانیہ پہنچ چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.