آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم

0 106

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اہم کردار ادا کیا، 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین نے بھرپور مدد کی۔

وزیراعظم نے امریکا سے لندن پہنچنے پر میڈيا سےگفتگو میں کہا کہ عالمی اداروں نے تسلیم کیا ہےکہ پاکستان اب ترقی کی طرف گامزن ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔

9 مئی کا واقعہ ناقابل معافی ہے، اس میں ملوث افراد کو تب ہی معافی ملےگی جب وہ دل سے معافی مانگيں گے، سوشل میڈیا پر فوج اور شہدا کو گالیاں دینے والوں کے ہوتے ہوئے ہمیں دشمن کی ضرورت نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات خراب کرنے میں سابق حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ، پی آئی اے بند کرانے میں بھی سابق حکومت ملوث ہے ، ن لیگ نے اقتدار میں آکر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.