وادی کمراٹ کی لاسپور جھیل ٹوٹنے کا خطرہ

0 104

وادی کمراٹ کی لاسپور جھیل ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا جس کے سبب بڑی تباہی کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو صورت حال سے تحریری طور آگاہ کر دیا ہے، لاسپور جھیل پانی سے بھر گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ دیربالا نے دریائے کمراٹ اور دریائے پنجکوڑہ کے آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

پولیس نے بھی مساجد میں اعلانات کرکے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.