سوات، پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی

0 117

خیبرپختونخوا کی وادی سوات کے علاقہ مٹہ چیریال میں نامعلوم افراد نے پولیس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

مالم جبہ پولیس اسٹیشن کے قریب مٹہ کے علاقے چیریل میں قائم پولیس کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد اہل علاقہ نے ملزمان پر جوابی فائرنگ کی۔

ڈی پی او سوات کے مطابق پولیس اسٹیشن مالم جبہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش نہیں آیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.