ایران کی جانب سے کراچی دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

0 106

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے گذشتہ روز پاکستان کے شہر کراچی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے اس دہشت گردانہ حملے میں مارے جانے والے پاکستانی اور چینی شہریوں کے لواحقین اور پاکستان نیز چین کی حکومتوں سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی چاہے وہ جس شکل میں بھی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ائیرپورٹ پر ہونے والا دہشت گردانہ حملہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی ہے۔ ان کا کہنا تھا اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے ملکوں کے درمیان تعاون اور ہماہنگی کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور دہشت گردانہ حملوں کو روکنے کےلئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔

یاد رہے کہ پیر کو کراچی ائیرپورٹ پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں کئی افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ جائے وقوعہ کے نزدیک موجود درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.