لطیف کھوسہ روڈ بلاک کیس میں عدم ثبوت پر بری

0 118

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کے 4 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دینے کے لیے پراسکیوشن کو 18 اکتوبر تک مہلت دیدی، بیرسٹر سلیمان صفدر نے چار ضمانتوں پر دلائل مکمل کر رکھے ہیں۔

لاہورکینٹ کچہری جوڈیشل مجسٹریٹ اعجاز احمد نے روڈ بلاک کرنے کے مقدمہ میں ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر سردار لطیف کھوسہ کو بری کردیا،سردار لطیف کھوسہ کے خلاف تھانہ شمالی لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ضمنی بیانات میں ملزم نامزد کرنے کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 16 اکتوبر کو سماعت کرے گا، فرح شہزادی کی کمپنی غوثیہ بلڈرز کے نیب نوٹسوں کے خلاف دائردرخواست سماعت کیلیے مقرر جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 15 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.