بنوں پولیس لائن پر دہشتگروں کے حملے میں اہلکار شہید، 4 زخمی

0 113

خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں پولیس لائنز پر دہشتگروں نے دھاوا بول دیا اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق متعدد دہشتگرد پولیس لائنز کے اندر گھس گئے اور اس وقت شدید فائرنگ جاری ہے۔ شدید فائرنگ کے باعث روڈ سنسان ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد برقعے پہن کر پولیس لائنز میں گھسے اور اندر جاکر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

بنوں پولیس اور فورسز کی جوابی فائرنگ سے تین خوارجی ہلاک ہوگئے۔

ادھر سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس لائنز کے آس پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.