چینی وزیراعظم کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات، دفاع اور دہشت گردی کیخلاف امور زیر بحث آئے

0 113

چینی وزیراعظم کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں پاک چین دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان دفاع اور دہشت گردی کے خلاف امور بھی زیر بحث آئے،چین کے وزیراعظم نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

چینی وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت اور مدد کی یقین دہانی بھی کرائی،خیال رہے کہ چینی وزیر اعظم لی چیانگ ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.