وزیراعلیٰ گنڈا پور اور حماد اظہر میں کوئی اختلافات نہیں، بیرسٹر سیف

0 116

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد اور افواہ قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اختلافات کی افواہیں سراسر بے بنیاد ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر میں اختلافات کی خبریں من گھڑت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بے بنیاد خبریں پی ٹی آئی کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، اس قسم کے جھوٹے پروپیگنڈے سے مخالفین اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہیں گے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان پارٹی کے پرچم تلے مضبوط اور متحد کھڑے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.