پنجاب کابینہ میں تبدیلی، بلال یاسین سے وزیر خوراک کا قلمدان واپس

0 113

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک کا قلمدان تبدیل کردیا۔

وزیراعلی نے صوبائی وزیر خوراک کا قلمدان بلال یاسین سے واپس لے کر انہیں ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹی مینیجمنٹ کے نئے وزیر کا تقرر کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے معاونِ خصوصی راشد اقبال نصراللہ کو زکوٰۃ و عشر کے محکمے کا قلمدان سونپ دیا۔

راشد اقبال نصر اللہ محکمہ زکوٰۃ و عشر سے متعلق امور سر انجام دیں گے۔ چیف سیکرٹری آفس سے راشد اقبال نصر اللہ کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.