کوئی آئینی ترمیم تسلیم نہیں وکلا تحریک چلائیں گے،لطیف کھوسہ

0 113

پی ٹی آئی کے ایم این اے لطیف کھوسہ نے ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ نہیں بلکہ فارم 47 کی پیدا وار ہے جس کو یہ اختیار نہیں کہ وہ آئین میں ترمیم کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تو قانون میں ترمیم کی مجاز نہیں، ترمیم مخصوص مقاصد کیلئے کی جا رہی ہے تاکہ فارم 47 کی حکومت کو جواز دیا جا سکے، کسی آئینی ترمیم کو تسلیم نہیں کریں گے بلکہ اس کیخلاف وکلا تحریک چلے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے مثبت کردار ادا کیا ہے اور بات چیت کا سلسلہ جاری ہے،بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ اُن کے معالج سے کرایا جائے،اسی صورت میں تسلی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.