گوگل کاہیلپ می رائٹ‘ کا فیچر آزمائش کے لیے پیش
بٹن دبانے سے ایک پرامپٹ میں داخل ہوتے ہیں جسپر کریئٹ کا بٹن ہوتا ہے
کیلیفورنیا(شوریٰ نیوز) گوگل کاہیلپ می رائٹ‘ کا فیچر آزمائش کے لیے پیش ،بٹن دبانے سے ایک پرامپٹ میں داخل ہوتے ہیں جسپر کریئٹ کا بٹن ہوتا ہے،گوگل نے ورک اسپیس لیب میں شامل ہونے والے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ’ہیلپ می رائٹ‘ کا فیچر آزمائش کے لیے پیش کر دیا ہے۔سرچ انجن جائنٹ نے جی میل کے لیے چیٹ جی ٹی پی کے جیسا ایک ایسا معاون پیش کیا ہے جو چھوٹی سی تحریر کو ایک باقاعدہ ای میل کی صورت میں ڈھال سکتا ہے۔اِن لیب میںڈیسک ٹاپ ایپ کی طرح جینریٹِیو اے آئی پہلے ایک ابتدائیے میں صارف کو خوش آمدید کہتی ہے۔ بعد ازاں نیچے کی جانب دائیں ہاتھ پر ’ہیلپ می رائٹ‘ کا ایک بٹن نمودار ہوتا ہے۔ اس بٹن کو دبانے سے آپ ایک پرامپٹ میں داخل ہوتے ہیں جسپر کریئٹ کا بٹن ہوتا ہے۔