پاکستان میں قانونی و سیاسی معاملات میں فساد کی سی کیفیت رہی، عظمی بخاری

0 109

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانونی اور سیاسی معاملات میں فساد کی سی کیفیت رہی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے احتجاج میں بری طرح ناکام ہوئے۔ گیارہ اضلاع میں 13 جگہوں پر پی ٹی آئی کا احتجاج ہوا جس میں 40 سے 70 افراد شامل ہوئے۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بہت حد تک کمی آئی ہے۔ مہنگائی پنجاب میں سب سے کم ترین سطح پر ہے۔ پنجاب میں ایک محکمہ بنایا جائے گا جس پر 24 گھنٹے نظر رکھی جائے گی۔ کہیں بھی اشیا کی قلت کا امکان ہوگا تو محکمہ پہلے حکومت کو بتائے گا۔ طلب و رسد پر نظر رکھی جائے گی۔ پنجاب میں جرائم میں کمی ہو رہی ہے ۔فوکس مہنگائی نہیں جرائم میں کمی بھی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.