پشین میں لیویز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

0 102

لوچستان کے ضلع پشین میں لیویز کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ضلع پشین کی تحصیل برشور میں لیویز نےکارروائی کی جس میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 2 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

لیویز کی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد گرفتار بھی کرلیا گیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت کےمطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گرد ایک گاؤں میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.