پاکستان تحریک انصاف نے منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے

0 100

26 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت کے شبہ پر جن اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں زین قریشی، ریاض فتیانہ، مقداد علی خان، اسلم گھمن شامل ہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے ان ارکان کو پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا تھا کہ جو لوگ غائب رہے اور اب اچانک ویڈیو بیانات جاری کر رہے ہیں ان کا کردار مشکوک ہے، ان سے ضرور سوال کریں گے، ایک آدھ دن میں فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ زین قریشی نے بھی پی ٹی آئی سے رابطہ منقطع کر دیا تھا، ان کے معاملے کی بھی ضرور تحقیق کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.