حب، نورانی کے قریب زائرین کی بس کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 11 زخمی

0 117

حب میں نورانی کراس موسلی چڑھائی کے قریب زائرین کی بس الٹ گئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زائرین کی بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، زائرین شاہ نورانی کے مزار سے واپس آ رہے تھے۔

حادثے کا شکار ہونے والے زائرین کا تعلق کراچی سے ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.