بجلی صارفین سال میں ایک بار بلوں پر قسط کرا سکیں گے

0 100

مقرر تاریخ تک بل جمع نہ کرانے پر 14 فیصد سرچارج عائد ہو گا

حکومت نے بجلی بلوں کی ادائیگی کے طریقہ کار میں تبدیلی پر عملدرآمد شروع کر دیا، نئے طریقہ کے تحت صارفین اب سال میں ایک ہی بار بلوں پر قسط کرا سکیں گے۔

نیپرا نے مئی 2024 کو ڈسکوز کے سروس مینوئل میں تبدیلی کی منظوری دی تھی اور نیپرا کی ہدایت پر ڈسکوز نے 1 اکتوبر سے عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے۔

بل جمع کرانے کی مقررہ تاریخ کے بعد قسط کی درخواست مسترد کر دی جائے گی اور اگر قسط مقررہ مدت میں ادا کی گئی تو لیٹ پیمنٹ سرچارج نہیں لگے گا۔

نیپرا نے تمام ڈسکوز کو ہدایات پر عملدرآمد کی ہدایت کر رکھی ہے۔ مقرر تاریخ تک بل جمع نہ کرانے پر 14 فیصد سرچارج عائد ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.