راولپنڈی میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے 6 بچے زخمی

0 66

راولپنڈی کے تھانہ امرال کی حدود میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے 6 بچے زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی کے علاقے رحیم ٹاؤن میں بچے گلی میں کھیل رہے تھے کہ کتے نے اچانک حملہ کرکے زخمی کردیا، بچوں کی عمریں 3 سے 13 سال کے درمیان ہیں جنہیں علاج کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

میونسپل کارپوریشن حکام راولپنڈی کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں کتے کے کاٹنے کا واقعہ پیش آیا وہ کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر انتظام آتا ہے، آوارہ کتوں کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن کی مہم جاری ہے جب کہ علاقے میں 6 سے 7 آوارہ کتوں کو زہر دے کر مارا گیا ہے۔

میونسپل کارپوریشن حکام کے مطابق مہم کے تحت بچوں کو کاٹنے والے آوارہ کتے کو بھی مار دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.