شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ لینے کا حکم

0 109

پی ایم ڈی سی رپورٹ کے مطابق ایم ڈی کیٹ پیپر میں سوالات آؤٹ آف سلیبس تھے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو ایک ماہ میں دوبارہ امتحان لینے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نصاب سے باہر سوالات کے خلاف متاثرہ طلباء کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ایم ڈی سی رپورٹ کے مطابق ایم ڈی کیٹ پیپر میں سوالات آؤٹ آف سلیبس تھے۔

عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر طلباء کی درخواست منظور کرلی ۔ عدالت نے حکم دیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی ایک ماہ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لے۔

متاثرہ طلباء کے وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ امتحان میں 30 سوالات نصاب سے باہر کے تھے، ایک طرف اسلام آباد میں صرف تین لوگوں کا رزلٹ 190 سے اوپر آیا دوسری طرف پنجاب میں 2800 طلبہ ہیں ان کا مقابلہ کیسے ہوگا۔

فیصلے پر طلباء نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکا مستقل خراب ہونے سے بچ گیا۔

متاثرہ طلباء کے وکیل کا کہنا ہے کہ پیپر کی تیاری کے لیے ماہرین سے پیپر بنوایا جائے تاکہ طلبہ دوسری یونیورسٹیز میں جاکر مقابلہ کر سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.