سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کا بل جمعہ کو ایوان میں پیش کیا جائے گا

0 118

سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں جمعہ کو پیش کیا جائے گا۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23کی جائے گی اور سپریم کورٹ چیف جسٹس سمیت 23 ججز پر مشتمل ہوگی جب کہ ججز کی تعداد بڑھانےکا بل حکومت کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ بل نجی کارروائی کے دن بیرسٹردانیال چوہدری پہلے ہی پیش کرچکے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق بل کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی اجلاس میں جمعہ تک توسیع کردی گئی جب کہ ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق اجلاس آج ختم ہو جانا تھا۔

دوسری جانب پریکٹس اینڈپروسیجر ایکٹ میں بھی ترمیم پر مشاورت جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.