پرانے اسمارٹ فون کی رفتار کئی گنا بڑھانا نا ممکن نہیں رہا

اپنے موبائل میں عارضی طورپر جمع ہونے والا فالتو ڈیٹاڈیلیٹ کردیں

0 65

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)پرانے اسمارٹ فون کی رفتار کئی گنا بڑھانا نا ممکن نہیں رہا،اپنے موبائل میں عارضی طورپر جمع ہونے والا فالتو ڈیٹاڈیلیٹ کردیں،اسمارٹ فون کے صارفین کو پرانے موبائل فون کے استعمال میں عموما ایک دشواری فون کی رفتار کا سست ہونا ہے۔ ماہرین اس حوالے سے بعض تجاویز پیش کرتے ہیں جن پرعمل درآمد کر کے صارفین اپنے موبائل فون کی رفتار پہلے سے بہتر یا کئی گنا بڑھا سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کے موبائل کی سستی ختم ہوسکتی ہے۔اگر آپ بھی اپنا پرانا اسمارٹ فون بہتر بنانا چاہتے ہیں اور اس کی کارکردگی کو موثر بنانا چاہتے ہیں توکہ ماہرین کے مشورے کے مطابق درج ذیل کام کریں، ان تجاویز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین نے اسمارٹ فون کی رفتار بہتر کرنے کے لیے درج ذیل مفید مشورے دیے ہیں۔سب سے پہلے اپنے موبائل میں عارضی طورپر جمع ہونے والا تمام ڈیٹا(مواد) ڈیلیٹ کردیں۔ ایسا کرنے سے آپ کے موبائل کی اسپیس میں جگہ خالی ہوجائے گی اور موبائل کو چلاتے وقت وہ بوجھ محسوس نہیں کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ کوشش کریں کہ آپ کا موبائل خود کار طریقے سے فائلیں ڈائون لوڈ نہ کرے۔اپنے موبائل فون میں صرف ضروری اپیس رکھیں اور انہیں مخصوص ترتیب کے ساتھ محفوظ کریں۔ فالتو تمام اپیس سسٹم سے ختم کردیں۔ اس سے بھی موبائل فون کی کار کردگی میں بہتری آئے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.