بشریٰ بی بی کی رہائی، گنڈاپور کا دھمکیاں دیکرچھپنا معمولی نہیں، یہ معافی کی خبر دیتے ہیں، خواجہ آصف

0 116

وزیردفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی  رہائی اور پشاور روانگی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں ہے، گنڈاپور کا پہلے دھمکیاں دینا، جلوسوں سے غائب ہونا اور پھر نمودار ہونا معمول کی کارروائی نہیں ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ پنجاب کو خیر آباد کہہ کر سی ایم ہاؤس پشاور میں ڈیرے ڈالنا پس پردہ داستان کی نشاندہی ہے، یہ دونوں شخصیات کسی نورا کشتی اور معافی تلافی خبر دیتی ہیں۔

 

وزیر دفاع کا کہناتھاکہ یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہو رہا، یہ مل کر کارکنوں کو بنا رہے ہیں۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جیل سے رہائی کے بعد بشریٰ بی بی پشاور چلی گئیں تھیں اور  وہاں قیام پذیر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.