واٹس ایپ اب صارف کو اس کی سالگرہ اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کرے گا

0 115

میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ ایک نئے فیچر کو متعارف کرانے جا رہا ہے جو مصنوعی ذہانت سے منسلک ہے، میٹا اے آئی کے لیے اس فیچر کا نام چیٹ میموری ہے۔

اس اقدام کا مقصد صارف کی چیٹ بوٹ کے ساتھ گفتگو کو مزید بہتر کرنا ہے، واٹس ایپ کی یہ اپڈیٹ فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ہوگی اور صرف بیٹا ورژن پر دستیاب ہوگی۔

اس سے قبل واٹس ایپ نے وائس چیٹ موڈ کا اعلان کیا تھا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین میٹا اے آئی کے ساتھ ٹائپنگ کے بجائے بول کر بات کر سکیں گے۔ اب یہ نیا چیٹ میموری فیچر اس سہولت کو مزید آگے بڑھائے گا۔

میٹا اے آئی کا چیٹ میموری فیچر خود بخود ان تفصیلات کو یاد کرے گا جو صارف نے واٹس ایپ پر شیئر کی ہوں گی۔ ان معلومات میں صارف کا سبزی خور ہونا، سالگرہ، منتخب شدہ گفتگو کا طریقہ کار اور یہاں تک کہ مشاغل وغیرہ شامل ہوسکتی ہے۔

ان تفصیلات کو یاد کر کے میٹا اے آئی اس سے متعلقہ تجاویز پیش کر سکتا ہے جو صارف سے زیادہ مطابقت رکھتی ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.