رضا ربانی کا پی آئی اےکی خریداری کیلئے صرف ایک بولی دہندہ کے سامنے آنے پر اظہار تشویش

0 100

 

سابق  چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے صرف ایک بولی دہندہ کے سامنے آنے  پر  تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

ایک بیان میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ نجکاری کمیشن نے 6 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا تھا لیکن ان میں سے صرف ایک سامنے آئی، نجکاری کمیشن نے پارلیمنٹ کو نہيں بتایا کہ کن شرائط پربولی کی پیشکش کی گئی ہے۔

 

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ نہ ہی نجکاری کمیشن نے پارلیمنٹ کو اس بات پر اعتماد میں لیا ہےکہ پی آئی اے کے ملازمین کا کیا ہوگا؟ ان کی جاب سکیورٹی ، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن  اور  میڈيکل سہولیات کا کیا ہوگا؟

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ایسی صورت میں نجکاری کے عمل کی طرف جانا ٹھیک نہيں ہوگا، اس سے بہت سے سوال اٹھيں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.